• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل وقت کا تقاضا ہے،علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں اور مزار قائد پر علماء کے وفد نے حاضری دی جبکہ صوبائی دفتر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار اور تعلیمات پر عمل کرنا وقت کا تقا ضا ہے بانیان پاکستان نے آزاد وطن کے خواب کو عظیم جدوجہد کے تحت حقیقت کا روپ دیا اور ہم بحیثیت قوم تحریک پاکستان کے عظیم ہیروز کی لازوال قر بانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔پاکستان کا مستقبل نو جوانوں سے وابستہ ہے زیور تعلیم سے آراستہ معاشرے ہی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتے ہیں، جدوجہد کا ایک مر حلہ 1947 میں مکمل ہوا جبکہ مستحکم ،مضبوط اور خو شحال پاکستان بنانے کی جد وجہد جاری و ساری ہے ۔
تازہ ترین