• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،حلیم عادل

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پی ٹی آئی سندھ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار قائد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج تاریخ میں پہلی بار جشن آزادی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں، مودی اس دور کا ہٹلر ہے جس نے کشمیری عوام پر مظالم کئے ہیں، اس کا دور ختم ہونے والا ہے۔ کشمیری عوام پر بہت ظلم کئے گئے ہیں۔ آج پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین