• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،اگلے سال تک 250ملٹی پلیکس سنیما بن جائینگے

ریاض(جنگ نیوز )سعودی عرب کا پہلا سنیما گھر ایک غیر ملکی کمپنی نے تعمیر کیا تو اس کے بعد سعودی عرب کی مقامی سنیما چین مووی بھی میدان میں آ گئی ہےاور اگلے سال دسمبر تک ملک بھر میں اسکرینز کی تعداد 250 ہو جائے گی جب کہ اگلے چند برسوں تک پورے سعودی عرب میں سنیما ہالز قائم ہو جائیں گے۔اس نئے تعمیراتی کمپنی گروپ نے سعودی عرب کے سب سے بڑے مال آپریٹر ʼاربن سینٹرز کے ساتھ باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخظ کیے ہیں جس کے تحت رواں سال کے آخر تک چار بڑے شاپنگ مالز میں ملٹی پلیکسز سنیما تعمیر کیے جائیں گے۔دبئی سے شائع ہونے والے میگزین ʼاربن نیوز کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد جدہ کے ʼمال آف عربیہ میں 15 اسکرینز والے کمپلیکس سنیما کی تعمیر سے ہو گا۔
تازہ ترین