• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں، افضل خان

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)شیڈو وزیر برائے امیگریشن ایم پی محمد افضل خان نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیل کرنا شروع کیا۔جو قابل تشویش ہے۔شیڈو وزیر نے کہا کہ مذاکرات میں مضمر ہے عالمی برادری کو ہندوستانی حکومت کی غیر قانونی کارروائیوں، برسوں سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنی ہوگی اور انھیں مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر مجبور کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے تب ہی ہم کشمیریوں کےلئے انصاف ڈھونڈ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق حق خوداردیت دلانے کےلیے کردار ادا کرے۔ افضل خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ غیر قانونی مسلح قبضے ،کشمیریوں کے حقوق کو ختم کرنے اور آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر نے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370اور35اے کو منسوخ کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے موجودہ اقدام سے ثابت ہو گیا ہے انہون نے کہاکہ قوم پرست ہندوستانی حکومت ایک بار پھر بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے بھارتی حکومت امن کے بجائےجارحیت کی مزید کارروائیوں پر عمل پیرا ہے۔ میں بھارت کے ان خطرناک اقدامات کی مذمت کرتا ہوں انھوں نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری فوری طور پر بھارتی غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے بھارت نے اس اقدام سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں فوج منتقل کردی تھی اور مبینہ طور پر کالعدم کلسٹر بموں کا استعمال کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو نظربند کر رکھا ہے، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی اور اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے سے روک دیا۔ ان اقدامات کو انجام دینے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی حکومت خطے کے امن کو تباہ کر دینے کی پالیسی پر گامزن ہے انھوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اورپرامن حل اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہیں۔

تازہ ترین