• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھائی میں گرے گھوڑے کو نکال لیا گیا


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریسکیو اہلکاروں نے 50 فٹ گہری کھائی  میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکال کر مرنے سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق گھوڑے کا مالک گھڑ سواری کا شوق پورا کر نے نکلا تھا کہ اس دوران گھوڑے سمیت گہری کھائی میں جا گرا تاہم وہ کھائی سے خود باہر نکل آیا۔

گھوڑے کو رات بھر کھائی میں چھوڑنا پڑا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے گھوڑے کو کھائی سے نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی اور اسے بحفاظت نکال لیا۔

تازہ ترین