• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے طالبان سے امن معاہدے کا اشارہ دے دیا

امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دے دیا ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو، وزیرِ دفاع مارک ایسپر، میرین جنرل چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ان کے اعلیٰ مشیروں کی بات چیت بہت اچھی رہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے قطر جائیں گے۔

اس معاہدے سے افغان حکومت، طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

تازہ ترین