• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر پر مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہا ہے کہ کشمیر کے لیے حکومت جو قدم اٹھائے گی ساتھ دیں گے۔


سراج الحق لاہور میں لانس نائیک تیمور اسلم شہید کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تک کوئی ایسا اسلحہ ایجاد نہیں ہوا جو ایمان کا مقابلہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ایٹمی ہتھیار میں پہل کا بیان گیدڑ بھبکی ہے، ہم اس سے ڈرنے والے نہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر پر ماضی کی غلط خارجہ پالیسیوں کے باعث ہمیں یہ دن دیکھنا پڑا ہے، جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا، کشمیر کے لیے مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بجائے بھارت سے تجارت کی اور موجودہ حکومت نے بھارتی پائلٹ 48 گھنٹوں میں واپس کرکے ان پالیسیوں کو برقرار رکھا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، ہمیں کشمیریوں کی امنگوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ناپاک سازش میں کامیاب ہو گیا تو دریائی پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر کر دے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ احتساب کو سیاست کی نذر نہ کیاجائے، پاک فوج کی قربانیوں سے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

تازہ ترین