• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد فیسوں کی وصولی کرنے والے میڈیکل کالجز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) نے طلبہ سے زائد فیسوں کی وصولی کرنے والے میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے زائد فیس وصول کرنے والے میڈیکل کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اضافی رقم طلبہ کو واپس کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو زائد فیسوں کی وصولی کے حوالے سے 50درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کا کونسل نے سخت نوٹس لیا ہے۔
تازہ ترین