• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھر میں ہریالی کی بہار کے ساتھ سیاحوں کے بھی میلے لگ گئے، مٹھی سے ننگرپارکر تک تھر کے نظارے دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح تھر پہنچ گئے۔

تھر میں بارشوں کے بعد قدرتی نظارے ایسے نکھرے کہ انکی کشش اور خوبصورتی نے ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرلیا جنہیں دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح تھر پہنچ گئے۔

مٹھی کے تفریحی مقام گڈی بھٹ سے ننگرپارکر میں کارونجھر کے دلکش پہاڑوں تک ہزاروں سیاح اترے ہوئے ہیں صحرا اور پہاڑوں پر پھوٹنے والے سبزے نے ماحول اور سیاحوں کے مزاج کو خوشگوار کردیا ہے اور یہاں آنے والے قدرتی نظاروں کے گن گانے پر مجبور ہیں۔

ویسے تو اب یہاں روز ہی سیاحوں کے ہجوم ہیں مگر چھٹی کے دن تو ملک بھر سے آئے سیاحوں کے میلے لگ گئے ہیں ۔

تازہ ترین