مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نےموجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو صفر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں ایک اسپتال بھی نہیں بنایا، ایک ہاتھ سے ہمارے بنائے ہیلتھ کارڈ تقسیم کررہے ہیں اوردوسرےہاتھ سے طبی سہولتیں واپس لے رہے ہیں۔
لاہورمیں پارٹی رہنماؤں ملک ندیم کامران ، رانا اقبال کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت ختم کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد استعفیٰ دیں اور مفت ادویات کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن24 گھنٹے میں واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے عوام سے دن رات جھوٹ بول رہی ہے۔