• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 سے زائد ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈکوارٹرز میں قتل، منشیات کے سارے کیس نمٹا دیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک بھر میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی تشکیل کردہ ماڈل کورٹس نے چاروں صوبوں کے سولہ سے زائد اضلاع اور تحصیلوں میں قتل منشیات کے تمام مقدمات کا فیصلہ ماڈل کورٹس نے کردیا ہے اس طرح سندھ کے پی کے بلوچستان پنجاب کے 16 سے زائد اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں قتل اور منشیات کے زیرسماعت مقدمات زیرو رہ گئے ہیں۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد (ویسٹ) میں کم وبیش 120 میں سے 116 کا فیصلہ ماڈل کورٹس نے کردیا ہے اب قتل کے صرف چار مقدمات زیر سماعت رہ گئے ہیں جن کا ماڈل کورٹس آئندہ ماہ فیصلہ کر دے گی۔
تازہ ترین