• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےملک کے2بڑےگیس فیلڈزسےسستی گیس کی پیداوارروک دی

اسلام آباد(ایجنسیاں)حکومت پاکستان نے ملک کے 2 اہم گیس فیلڈز سے سستی گیس کی پیداوار روکدی اور تیسرے سے پیداوار کو کم کردیا تاکہ مہنگی لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس(ایل این جی)کا صلاحیتی دبا ؤکا سامنا کرنے والے گیس نیٹ ورک میں بہاؤ ہموار رہے۔ مقصد مہنگی ایل این جی کا صلاحیتی دباؤکا سامنا کرنے والے گیس نیٹ ورک میں بہاؤہموارکرناہے،رپورٹ کے مطابق سینیئر پیٹرولیم حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سب سے پرانے سوئی فیلڈ اور خیبر پختونخوا کے ناشپا فیلڈ سے گیس کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے جبکہ سندھ کے قادر پور فیلڈ سے پیداوار کو تقریبا آدھا کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہوانائی کے شعبے کی جانب سے وعدے کے مطابق گیس نہ لینے کے باعث مقامی ذرائع سے 327 ملین کیوبک فیٹ پر ڈے (یم ایم سی ایف ڈی)کا شٹ ڈاؤن ناگزیر تھا۔
تازہ ترین