آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار28؍ جمادی الثانی 1441ھ 23؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جرمنی کی یونیورسٹی کے اساتذہ نےاردوسائنس بورڈ کادورہ کیا

لاہور(خبر نگار)ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی کے سائوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ جدید جنوبی ایشیائی زبانیں وادب میں اردو کے اساتذہ پروفیسر آریان ہاپف اور پروفیسرامتل منان طاہر نے اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیااور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصرعباس نیر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹرجنرل نے مہمان سکالرز کااستقبال کیا اورانہیں ادارے کے اغراض ومقاصد، اہم کارناموں، مطبوعات اورمستقبل کے اشاعتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جرمن سکالر زنے سائنسی علوم کو اردوزبان میں ڈھالنے اور سائنسی علوم کے قومی سطح پر ترویج اور فروغ کے لیے بورڈ کی خدمات اور مطبوعات کے معیا رکو سراہا۔

لاہور سے مزید