• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 اساتذہ و ملازمین برطرف

محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نےگھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 غیر حاضر اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کا تعلق ضلع کیچ سے ہے۔

سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی کے مطابق برطرف اساتذہ اور ملازمین ڈیوٹیاں نہیں دیتے تھے اور گزشتہ کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

اس کے علاوہ ان برطرف ملازمین میں بہت سے غیرقانونی اقدامات میں بھی ملوث پائے گئے، جن  کے خلاف دیگر سزاؤں کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین