• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈنگ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیا، وزیر قانون

وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے سول قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، اب دیوانی مقدمات ڈیڑھ سال میں نمٹائے جاسکیں گے، بل کی منظوری میں اپوزیشن کےتین ارکان نےخاص تعاون کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ وزارت قانون نے سال بھر میں 22 قوانین بنائے ہیں جو وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ وسل بلوور کا قانون پاس کیا گیا،یہ ایک ایسا قانون ہےجس کے تحت کرپشن اور جرم کی اطلاع دی جائے گی اور اگر اس قانون کے تحت ریکوری ہوتی ہے تو وسل بلوور کو 20 فیصد رقم انعام میں دی جائیگی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو وراثت سےمحروم رکھنے کے واقعات پیش آتے ہیں،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری کی نے بتایا کہ خواتین کواپنے حقوق کاعلم نہیں،خواتین کی آگاہی کے لیے بھرپورمہم چلائی جائیگی۔

تازہ ترین