• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کی آخری امید کو آخری آرام گاہ بنا دیا گیا، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ غریبوں کی آخری امید کراچی کو آخری آرام گاہ بنا دیا گیا ہے۔ بارش اور عید گزرے ہفتہ ہو چکا مگر تعفن کے باعث شہر میں سانس لینا مشکل ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہےساتھ ہی مختلف بیماریاں بھی کراچی والوں کے لیے مسلسل عذاب کا سبب بنی ہوئی ہیں، جب کہ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگا کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فی الفور کراچی میں طویل قیام کریں، صوبائی اور شہری حکومتوں کو ایک ساتھ بٹھائیں، شہر کی ابتر صورت حال بہتر بنانے کے لیے سب کو ایک پیج پر لیکر آئیں۔

شاہی سید نے یہ بھی کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورت حال میں مصطفیٰ کمال کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کراچی کی صفائی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین