• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون، شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے کا بل مسترد

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے شادی کی عمر 18سال مقرر کرنے سے متعلق بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا،بل کے حق میں تین جبکہ مخالفت میں چھ ووٹ آئے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاکہ16 سال کی عمر مقرر کرنا بھی غیرشرعی ہے،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے، کم سنی کی شادی کی شادی کے خلاف عوامی شعور بیدار کیا جائے، کمیٹی نے کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی)بل2019کثرت رائے سے منظور کر لیا، تاہم رکن کمیٹی عالیہ کامران اور نفیسہ شاہ نے کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی)بل کی مخالفت کرتے ہوئے اختلافی نوٹ لکھ دیا،چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے کے واقعے کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں جن ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ سیالکوٹ جیل میں ججز کے قتل کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کااجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں رکن اسمبلی رمیش کمار کی طرف پیش کیئے گئے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ (ترمیمی)بل 2019 پر بھی غور کیا گیا ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کمیٹی کو بتایا کہ 1961 کے فیملی لا میں عمر کی شرط 16 سال رکھی گئی تھی لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔
تازہ ترین