• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری پرتشدد ،سرکل انچارج معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کےسرکل انچارج نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ذرائع کے مطابق واسا ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر ریکوری میاں عبدالغفورکی صدارت میں ریکوری کی صورتحال پر اجلاس ہو ا ، اس دوران ناقص کارکر دگی کے حامل اہلکاروں کی لسٹ پیش کی گئی جس پر سرکل انچارج مقداد صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹرریکوری محمدارشد کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی، مقداد صدیقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری کو تھپڑ رسید کر دیا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ، افسران اور ملازمین نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو روک دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹرریکوری نے سرکل انچارج کے خلاف واسا انتظامیہ کو قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے، ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ نے سرکل انچارج مقداد صدیقی کو معطل کردیا ہے ،علاوہ ازیں مقداد صدیقی کا کہنا ہے کہ محمد ارشد واسا میں کرپشن کو فروغ دے ر ہے ہیں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر گالیاں دینا اور شوکاز نوٹس جاری کرنا معمول بنا لیا ،جلد ان کی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا ۔
تازہ ترین