کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ میں آغاز سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمپ25 اگست سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہفوری طور پر فٹنس ٹیسٹ کے لئے مناسب انتظام نہ ہوسکا تو کیمپ کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔