• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کرنسی ،2ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل تیسرا ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور ( نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور خرم شہزاد نے جعلی کرنسی بنانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل جبکہ تیسرے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ استعاثہ کے مطابق ملزمان اشفاق اور اویس کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گلبرگ تھانے کی حدود میں پولیس نے گرفتارکیا تھا ملزمان جعلی کرنسی بناتے تھے اوران کی قبضے سے پولیس نے مشین بھی برآمد کی ہے ۔
تازہ ترین