• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کےاقامہ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد ( زاہد گشکوری) ایف بی آر نے متحدہ عرب ا مارات سے ان پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جنہوں نے اقامہ حاصل کر رکھا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکائونٹس بھی موجود ہیں ،ایف بی آر کے یواے ای کو لکھے گئے خط کے مطابق یو اے ای سے ملنے والی انفارمیشن غیر اہم ہیں‘ نہ صرف محض3620 اکائونٹس کی بابت تفصیلات ملی ہیں بلکہ ان میں موجود رقم بھی انتہائی معمولی ہے۔ یہ نہ صرف ہماری توقعات کے برعکس ہے بلکہ پاکستان کے دیگر ایکس چینج پارٹنرز کے مقابلے میں بھی انتہائی معمولی ہیں ، اس معاملے پر بحث سے ظاہر ہےکہ یہ یو اے ای کے داخلی قوانین ہیں جو غیر ملکیوں کو ایک حد سے زیادہ سرمایہ کاری کی بنیاد پر اقامہ( ریزیڈنس) دیتے ہیں ۔ یہ توجہ دلائی گئی کہ ہمیں ان پاکستانیوں سے کوئی مسئلہ نہیں جنہوں نےسرمایہ کاری کر رکھی ہے اور یو اے ای میں جائز لائے گئے فنڈز سے قانونی طور پر بزنس کر رہے ہیں۔ ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل ٹیکسز کے مطابق تا ہم ہمیں ا ن افراد کے بارے میں شدید تشویش ہے جنہوں نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر فنڈز یو اے ای منتقل کیے اور اب اقامہ کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین