• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت ،سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے سندھ سیف سٹیز اتھارٹی (ایس ایس سی اے) قائم کرنے کا فیصلہ ۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جو کہ وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، وزیرانفارمیشن ٹیکنالاجی تیمور ٹالپر، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، انسپیکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر کلیم امام، چیئرپرسن منصوبہ بندی و ترقی ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10000 کیمرے نصب کرنے کے حوالےسے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دس ہزار کیمرے لگانے کا کام شروع کرنے کیلئے مکمل تیاری عمل لائی جا چکی ہے ۔ کیمروں کی تفصیلات کی فنی تشخیص کروانا باقی ہے۔
تازہ ترین