کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے جوڈیشل کمیشن میں نہ بیٹھنے کا مطالبہ کردیا اور تمام بارز کی قیادت کو بغیر ہدایت ریفرنس کیخلاف کسی بھی قسم کی قانونی یا آئینی کارروائی کےلئے درخواست دائر کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان بارکونسل کااہم اجلاس وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل سیدامجدشاہ کی زیرصدارت ہواجس میں وکیل رہنما حامدخان ، یٰسین آزاد،چاروں صوبائی بارکونسلز کےوائس چیئرمینز اور ملک بھرکی بارایسیوسی ایشنز کےنمائندے بھی شریک ہوئے،اجلاس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سےجوڈیشل کمیشن میں نہ بیٹھنےکامطالبہ کردیااجلاس میں غور کیا گیا کہ چیف جسٹس نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےبارے میں ریمارکس دئےہیں وہ مناسب نہیں۔وائس چیئرمین سید امجد شاہ نے تمام بارز کے نمائندوں و قیادت کو کہا کہ جب تک پاکستان بارکونسل نہ کہے ریفرنس کےخلاف کوئی باردرخواست دائر نہ کے۔