آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،کھلے مین ہول میں گر کے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کی نا اہلی سامنے آگئی، کورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں کھلے مین ہول میں گر کے 5 سالہ بلال جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی کے ڈی اے ایمپلائزسوسائٹی میں کھلے مین ہول میں گر کے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بچے کی شناخت 5 سالہ محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

بچے کی لاش صدر میں واقع سرد خانے منتقل کردی گئی، غم سے نڈھال والد حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کے ساتھ میری دنیا اجڑ گئی ہے۔

حبیب اللہ نے بتایا کہ میرا بیٹا شام سے لا پتہ تھا، تلاش کرنے پر بچے کی لاش کھلے مین ہول سے ملی۔

پولیس کے مطابق بچے کے اہل خانہ نے اب تک ضابطے کی کارروائی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید