• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر سے کراچی تک سیکیورٹی اسٹیشن قائم کریں گے،جام کمال


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کےلیے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی ، گوادر سے کراچی تک مختلف پوائنٹ پر سیکیورٹی اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

گوادر میں میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہاکہ ہماری حکومت نے گوادر اورپوری ساحلی پٹی کو اے ایریا ڈکلیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کی ضروریات، سیکیورٹی ، سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گوادر میں بجلی اورپانی کا مسئلہ ہے، اس حوالے سے منصوبوں پر کام جاری ہے، یہ مسئلے جلد حل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو بجلی کے نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے کا وفاقی حکومت کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا۔

جام کمال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے ہمیں انہیں مراعات دینی ہوگی،گوادر میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈوکی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ہم گوادر کو ایک اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ بنانے جارہے ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ گزشتہ وفاقی حکومت نے سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا ، سی پیک جب آیا تھا اس وقت اس منصوبے میں بلوچستان کے صرف دو منصوبے شامل تھے، موجودہ  وفاقی حکومت سی پیک میں بلوچستان کو ترجیح دے رہی ہے۔

تازہ ترین