• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنون‘ لندن میں تاریخی کنسرٹ کی تیاریاں مکمل


پاکستانی میوزک بینڈ جنون کے لندن میں کنسرٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، تاریخی کنسرٹ آج ہوگا۔

برطانیہ سمیت یورپ بھر کے مداحوں نے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں.اب  ویمبلے ارینا میں مداحوں کاسمندر ہوگااور شایقین راک بینڈ جنون کے گیتوں پر رقص کریں گے۔

جنون بینڈ کےگلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ شو سولڈ آوٹ ہے، شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔

علی عظمت نے کہا کہ مداحوں کی فرمائشوں کی طویل فہرست ہےجسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کنسرٹ کااعلان ہوتے ہی شائقین بےتابی سےدن گن رہے تھےاوراب وہ دن آگیا ہےجب جنون کے متوالےاپنے من پسند گیت سنیں گے۔

راک بینڈجنون کا لندن کے ویمبلے ارینا میں کنسرٹ کے لیے شائقین کا آخری روز بھی ٹکٹوں کےحصول کے لیے ششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین