• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کے دوران کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے


وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ چوائس نہیں ہوتی، اگر مسلط ہوئی تو لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری طرف انگلی اٹھائیں گے تو ہاتھ توڑ دیں گے، بھارت امن چاہتا ہے تو امن کے لیے کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو جنگ کے لیے کھڑے ہیں، جنگ کے لیے ہماری فوج اور بچہ بچہ تیار ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ایسی لیڈر شپ کا کیا فائدہ جو اپنے کشمیری مسلمان بھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

تازہ ترین