• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے،5ہلاک ،ایران کی تردید

کراچی (نیوزڈیسک )اسرائیل نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ،تاہم ایران نے ایسے حملوں کی تردید کی ہے۔ادھر ‘اپنی ٹویٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا ’میں ایک بار پھر دہرا رہا ہوں۔ ایران کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے انھیں تباہ کردیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل پر ڈرون حملے کی تیاری کررہا تھا اور ہفتے کو کی گئی یہ اسرائیلی کارروائی اس حملے کو روکنے کیلئے تھی ۔اسرائیلی فوج شاذو نادر ہی شام میں اپنی فوجی کارروائیوں کی ذمہ داری لیتی ہے لیکن اس حملے کے بعد اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایران کے ’قاتل ڈرون‘ سے اسرائیل پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اپنی فوج کی اس ’بڑی فوجی کارروائی‘ کو سراہا ہے۔اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں دمشق کے جنوب مشرق میں واقع شہر اقرابا میں ایران کی قدس فورس کو نشانہ بنایا۔
تازہ ترین