• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار فیروز خان کے ہا تھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح کی شامت آگئی۔

گزشتہ دِنوں پاکستانی اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ اداکار نیمل خاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں،  آپ دونوں کی زندگی خوشیوں اور صحت سے بھرپور ہو، آمین۔‘

فیروز خان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں اکبر خان نامی مداح  نے قومی کرکٹر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو پر بنی ہوئی ایک مزاحیہ میم شئیر کردی۔

مداح کی جانب سےجواب میں اس طرح کی میم شئیر کرنے پر فیروز خان کو غُصہ آگیا او ر اُنہوں نے مداح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا۔

فیروز خان نےکہا کہ ’اِس میم کے لیے بہت دُکھ ہوا، ہم لوگ صرف خود کو اور لوگوں کو ہنسانے کے لیے دوسروں کی خوشیوں کا استعمال کرتے ہیں۔‘

اداکار نے ساتھ ہی حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو کو شادی کی مُبارک باد بھی دی۔

فیروز خان کی جانب سے حسن علی کے حق میں بولنے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے ٹوئٹر پر اداکار فیروز خان کا شُکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی اور سامعہ آرزو کی شادی 20 اگست کو دُبئی میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین