• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اوپن: پاکستانی کراٹیکا سعدی عباس کو تیسرے راؤنڈ میں شکست

ٹوکیو اوپن کراٹے میں پاکستان کے سعدی عباس کو تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ابتدائی دو فائٹس جیتنے کے بعد سعدی کو کم از کم ایک سو چالیس پوائنٹ ملیں گے جس سے ان کی اولمپک کوالیفائنگ رینکنگ دو درجہ بہتر ہونے کا امکان ہے۔

ٹوکیو اوپن کراٹے ون پریمئر لیگ کے پہلے راؤنڈ میں سعدی عباس نے کروشیا کے گیریبویچ اینیس کو ایک۔صفر سے شکست دی اور دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی کراٹیکا نے ترکی کے کھلاڑی بولات ایناس کو چار۔صفر سے زیر کیا تھا۔

تیسرے راؤنڈ میں سعدی عباس کا مقابلہ اولمپک رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر موجود امریکی کھلاڑی اسکاٹ تھامس سے تھا، ایک موقع پر سعدی کو دو۔صفر کی برتری حاصل تھی لیکن آخری لمحات میں امریکی کراٹیکا کی مہارت سے سعدی کو کک لگی جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی کو تین۔دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سعدی عباس نے بتایا کہ تین راؤنڈز کھیلنے کے بعد انہیں ایک سو چالیس رینکنگ پوائنٹس ملیں گے جس کے نتیجے میں ان کی رینکنگ دو درجہ بہتری ہوسکتی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل سعدی کی اولمپک رینکنگ اٹھارویں تھی اور ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں کوالیفائی کرنے کے لیے اُنہیں مئی 2020ء تک ٹاپ فائیو میں جگہ پکی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین