• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی فیشن ڈیزائنر  کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے


جاپان کی معروف فیشن ڈیزائنر نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر پاکستانی اور کشمیری شہری اپنی اپنی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جاپان کی فیشن انڈسٹری کی اہم شخصیات میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں جاپان کی معروف فیشن ڈیزائنر آیا کو ماتسوموتو نے رانا عابد حسین کے ہمراہ کشمیری عوام سے ہمدردی کے لیے خوبصورت پیغام ریکارڈ کرایا جس میں جاپانی فیشن ڈیزائنر نے کشمیر کے مظلوم عوام سے کہا کہ کشمیر کے بھائیو اور بہنو جاپان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

جاپانی فیشن ڈیزائنر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے عوام کو آزادی سے جینے کا حق دلوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

اس موقع پر رانا عابد حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی عوام تو مسئلہ کشمیر سے متعارف ہیں ہی لیکن اس وقت ضرورت ہے کہ جاپانیوں سمیت تمام غیر ملکی انصاف پسند عوام کو بھی کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا جائے، وہ  اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جاپانی عوام میں کشمیر کے مسئلے کو متعارف کراتے رہیں گے۔

تازہ ترین