• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب آپکا جھوٹ اور جعلسازی ثابت ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ جنگ) ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جج ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزمان کی بریت پراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب آج ایک بار پھر آپ کا جھوٹ، جعلسازی اور سیاسی انتقام ثابت ہوگیا، آپ نے سیاسی انتقام کے لئے ایف آئی اے کو استعمال کیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک پھر ثابت ہوگیا کہ محمد نوازشریف کے خلاف جج کو بلیک میل کرکے فیصلہ لیا گیا ،عمران صاحب آپ کی ایک اور سازش اور کوشش ناکام ہوگئی۔

تازہ ترین