• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو انصاف دلانے کے جذبے سے پولیس میں آئی ،فائزہ نواز

وکیل کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کانسٹبل فائزہ نواز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی خواتین کو انصاف دلانے کے جذبے کے ساتھ پولیس کے محکمے میں آئی تھی۔

خواتین کو انصاف دلانے کے جذبے سے پولیس میں آئی ،فائزہ نواز


شیخوپورہ میں وکیل احمد مختار کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کانسٹبل فائزہ نواز نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں ہمت ہارگئی تو کل کوئی شہری اپنی بیٹی کو پولیس کے شعبے میں کام کرنے نہیں بھیجے گا۔

فائزہ نواز نے مزید کہا کہ وکلا کے دباؤ میں آکر ایف آئی آر کمزور کی گئی، وکلا کا دباؤ پولیس والوں کو خاموش رہنے پر مجبور کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری ہمت اور جرات کے ساتھ کیس کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کروں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیڈی کانسٹیبل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی، اب تو انتہا کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے وکیل بھائی ہی میری کردار کشی کر رہے ہیں، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اور خوفزدہ ہوں۔

فائزہ نواز نے یہ بھی کہا کہ میں پاور فل مافیا کا سامنا نہیں کر سکتی، اپنی عزت اور مستقبل کے حوالے سے بھی بہت پریشان ہوں، میں اس غیر منصفانہ اور ظالم نظام سے دلبرداشتہ ہو چکی ہوں۔

تازہ ترین