• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، حجاج زم زم کین لینے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ گئے

 حجاج کرام زم زم کے کین لینے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ گئے


پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام زم زم کے کین لینے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔

پشاور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہور ہی ہے جس میں حجاج زم زم کے کین لینے کیلئے بے قرار ہیں۔

حجاج کرام کی بے قراری اس حد تک بڑھ جاتی ہے وہ کین اُٹھانے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کین ہاتھوں میں لے کر لگیج بیلٹ کے ساتھ ہی باہر نکلتے رہے اور ایئر پورٹ کا عملہ حاجیوں کو روکتا رہا مگر وہ اس اقدام سے باز نہ آئے۔

حاجیوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین