• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کرائسٹ چرچ کا ٹرائل رمضان میں نہ کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم برینٹن ٹیرینٹ کے ٹرائل کی تاریخ ماہ رمضان میں آنے کی وجہ سے آگے بڑھا دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق نیوزی لینڈ کی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ ملزم برینٹن ٹیرینٹ کا ٹرائل 4 مئی 2020ء کو ہونا تھا، تاہم پراسیکیوٹرز نے ملزم کے ٹرائل کی تاریخ رمضان میں آنے سے تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر ملزم کے ٹرائل کی نئی تاریخ 2 جون 2020ء مقرر کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر سانحہ کرائسٹ چرچ ملزم کےٹرائل کی تاریخ میں تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم پر قتل اور اقدام قتل، دہشت گردی کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، ملزم نے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر فائرنگ کا واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا جس میں 51 افراد شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین