• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی بچی کا کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سفر

ننھی بچی کا کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سفر


بہت سے افراد گھڑ سواری کے شوقین ہوتے ہیں جبکہ کچھ بچے بھی مختلف جانوروں کی سواری کے شوق میں مبتلا ہوتے ہیں اور اس حوالے سے منفرد انداز انہیں نمایاں کرتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی پری گھوڑے کی بجائےکچھوے کی سواری کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ہارلین نامی بچی کے والد نے پالتو کچھوے کی پیٹھ پر بے بی کارٹ لگائی اور اپنی بیٹی کو اس پر بٹھا دیا جس کے بعد ننھی پری نے آہستہ آہستہ چلتے کچھوے پر بیٹھ کر خوب سیر کی۔

یوں کچھوے کی سواری کے مزے لیتی بچی کی دل چسپ ویڈیو جس نے دیکھی خوب محظوظ ہوا جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

تازہ ترین