• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب سے تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف مقدمات کی مکمل تفصیلات مانگ لیں

لاہور(آصف محمود) الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب سے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف درج ہونے والے تمام مقدمات کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 17اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تحا جس میں قانون کے مطابق بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک کو آمدن اور فنڈنگ کے ذرائع بتانے کا کہا گیا تھا۔ اس معاملے کی گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر مسٹر جسٹس (ر)سردار محمد رضا اور دو ممبرز جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) مسز ارشاد قیصر نے سماعت کی۔

تازہ ترین