• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسجد اور بلال قرض لیکر کھیلنے گئے، اسنوکر عالمی چیمپئن بنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں اسجد اقبال اور محمد بلال نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان سےسے اپیل کی ہے کہ وہ قرض لے کر گئے تھے اور پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اعزاز جتوایا۔ اس لئے ہماری مالی مدد کی جائے۔ محمد بلال نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ چيمپئن بنوانے کيلئے ادھار مانگا ، فیڈریشن نے ہمیں پوری طرح سپورٹ نہیں کیا تھا۔ ہمیں انعام نہ ديں اتنے پيسے تو ديں کہ ادھار چکا دیں۔ گھر کی چھت ڈلوانے کے بجائے انہی پیسوں سے ٹکٹ لے کر ورلڈکپ کھیلنے گیا تھا۔ اسجد اقبال نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پیسے نہیں تھے ادھار لے کر گئے۔

تازہ ترین