آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلر ڈرائیور کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش،آئی جی کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹریلر ڈرائیور کوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

ڈرائیور نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار ٹریلر ڈرائیورکو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا جس پر اسے بھی دھکے دیےگئے۔

بعدازاں بے ہوش ٹریفک پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شناخت حاصل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ ٹاؤن ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے،دریں اثنا آئی جی سندھ نےرپورٹ طلب کر لی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید