• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی اور جاسوسی کا الزام، مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 11 رہنماؤں کو عمرقید

قاہرہ(جنگ نیوز) مصر کی عدالت نے کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 11 اعلیٰ رہنماؤں کو عمرقید کی سزا سنا دی۔سزا پانے والوں میں محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر شامل ہیں،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنادی۔اخوان المسلمون نے سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے، محمد بدیع کو گزشتہ ہفتے بھی ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔عدالت نے مقدمے میں دیگر 3افراد کو 10سال اور 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 5کو بری کردیا۔ ان تمام سیاسی رہنماؤں پر فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی اور دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے۔

تازہ ترین