• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چرس پینے والا دنیا کا دوسرا بڑا شہر،نیو یارک سر فہرست

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا میں سب سے زیادہ کینابس (چرس) استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اس فہرست میں امریکہ کا شہر نیو یارک پہلے نمبر پر ہے۔کراچی میں مکمل غیر قانونی ہونے کے باوجود 42 ٹن چرس استعمال کی جاتی ہے، جرمن کمپنی اے بی سی ڈی کی تحقیق کے مطابق نیو یارک میں سالانہ 77 ٹن سے زائد چرس استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی آتا ہے جہاں 42 ٹن چرس پھونکی جاتی ہے۔ انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں 38 ٹن سے زائد چرس پی جاتی ہے۔ کراچی، قاہرہ اور ب لندن وہ شہر ہیں جہاں چرس کا استعمال مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔دوسری جانب نیویارک، نئی دہلی، ممبئی، شکاگو، ماسکو اور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس کے استعمال کی جزوی طور اجازت ہے۔ اس فہرست میں صرف ایک شہر لاس اینجلس ایسا ہے جہاں چرس کا استعمال مکمل طور پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان صرف اپنے مقبول برانڈز کے سگریٹ پر نافذ ٹیکس کی شرح سے چرس پر بھی ٹیکس نافذ کر دے تو اس کو سالانہ ساڑھے 13 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدن ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین