• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کےرہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیب کی حراست میں ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر اظہارتشویش کیا ہے ۔

ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام ایک خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر آفس ذمہ داری نبھانےمیں ناکام رہا ہے۔

ان کا خط میں کہنا تھا کہ جب تک تمام ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین