آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات25؍جمادی الثانی 1441ھ 20؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزنی ترین کرکٹر کے ٹی ٹوئنٹی میں 8 چھکے

وزنی ترین کرکٹر کے ٹی ٹوئنٹی میں 8 چھکے


دنیا کے سب سے وزنی ٹیسٹ کرکٹر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی۔

رہکیم کورنوال نے 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے، انہوں نے طوفانی اننگز کے دوران 8 چھکے اور 4 چوکے لگائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینیٹ لوشیا اور جمیکا کا میچ کھیلا گیا، اس میچ میں 140 کلو وزن کے ٹیسٹ کرکٹر نے شاندار اننگز کھیلی۔

جمیکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور سینٹ لوشیا کے لیے 171 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

سی پی ایل میں 9 ویں میچ رہکیم کورنوال نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹیم کی 20 گیندوں قبل ہی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید