• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائرز سےقبل ہالینڈ بھیجنے پر غور

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک گیمز رسائی رائونڈ سے قبل قومی ٹیم کو انٹر نیشنل میچ کا تجربہ دلانے کے لئے عمان کی ہاکی ٹیم کو مدعو کیا ہے جو 26 ستمبر کوپاکستان آئے گی اور ابتدائی پروگرام کے تحت لاہور میں تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تاہم پی ایچ ایف کی کوشش ہے کہ سیریز پانچ میچوں کی ہوجائے۔ پی ایچ ایف نے پہلے مرحلےمیں پانچ سے چھ دن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد کیمپ اب جمعرات 12 ستمبر کے بجائے18ستمبر تک جاری رہے گا۔دریں اثنا فیڈریشن نے اولمپک گیمز کوالیفائی رائونڈ میچوں سے ایک ہفتے قبل قومی ٹیم کو ہالینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان26 ،27 اکتوبر کو ایمسٹر ڈیم میں میزبان ہالینڈ سے دو میچ کھیلے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ٹیم انتظامیہ نے تجویز دی ہے کہ ان میچوں سے قبلجرمنی، اسپین کے ساتھ ساتھ ایک ایک میچز علاوہہالینڈ کے مقامی کلبوں کے ساتھ پریکٹس میچوں کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس سلسلے میں پی ایچ ایف نے بات چیت شروع کردی ہے۔
تازہ ترین