• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھایا جائے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بلیک آؤٹ کو 40 روز سے زائد ہوگئے ہیں، وہاں سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے اور کشمیریوں کو بولنے کا مو قع دیا جائے ۔

انسانی حقو ق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال منقطع ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آدھی رات کوبھارتی فوج کے چھاپوں، ٹارچر کی رپورٹس ہیں، جبکہ بھارتی فوج آنسوگیس، ربڑ کی گولیاں، پیلٹ گنز کا استعمال کررہی ہے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز، صحافی، سیاسی رہنما اور کارکنان زیرحراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی صحافی سے محصور کشمیریوں کا سوال

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہیں جس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں ہیں، جبکہ مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔

دوسری طرف کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹر یز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے، جبکہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن سے یومیہ 100سے120 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔

تازہ ترین