وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔
نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کشمیر اب بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں رہاہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ’’بھارت کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو گا‘‘
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، مودی جان لے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے، ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہو گئی تو یہ جنگ ایٹمی جنگ تک جائے گی۔