ملتان(نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ دوایٹمی طاقتیں جنگ دہانےپرہیں‘مسئلہ کشمیر پر دنیا کو بیدار ہونا ہو گا‘ مسئلہ کشمیر پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کیلئے عالمی طاقتوں سےرابطےکررہےہیں۔
‘آج کشمیر کی آوازپاکستان سے نہیں بلکہ دنیا کے ہر دارالخلافہ سے اٹھ رہی ہے‘مودی کےاقدام سےبھارت تقسیم ہوکررہ گیاہے‘اگردنیابیدارنہ ہوئی تواس کےناصرف خطے پر بلکہ پوری دنیاپرہولناک اثرات مرتب ہونگے‘۔
موجودہ حکومت تمام مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کےسامنےلڑ رہی ہے۔ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں‘ ۔
وزیراعظم عمران خان نےفیصلہ کیاچاہےہم تنہا رہ جائیں مظلوم کشمیریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔وہ گزشتہ روزملتان کی یونین کونسل رنگیل پورمیں ن لیگ کے رہنما رانا سجادحمیدکی تحریک انصاف میں شمولیت کےموقع پربڑے جلسےسےخطاب کررہےتھے۔
انہوں نےکہا آج ہر پاکستانی کی زبان سےصرف ایک ہی بات نکل رہی ہے کشمیربنےگاپاکستان۔
سیاسی مصلحتوں‘ دھڑےبندیوں اورگروہی سیاست سےبالاترہوکریکجہتی کاپیغام دیناہوگا‘قوم کوآج پھر 26فروری کی طرح بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نےعرصہ درازتک اقتدارمیں رہنےوالی دوجماعتوں کو شکست دی۔