آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیمل کاحمزہ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی پر تبصرہ

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کے پسندیدہ ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی 


شادی کے بعد سے ہی نیمل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حمزہ عباسی کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں ۔تاہم اس بار انہوں نے لفظ ’پلاٹونک‘ کا استعمال کرتے ہوئے حمزہ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی اپلوڈ کی۔

2 سال کی دوستی کے بعد حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ  منظر عام پر آیا تھا۔ جس کے رد عمل میں حمزہ نے اپنے ایک طویل ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی صرف دوستی تھی اس کے علاوہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on


اپنی طویل پوسٹ میں حمزہ نے ’پلاٹونک فرینڈ شپ ‘کا لفظ استعمال کیا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

نیمل خاور بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے بھی شادی سے قبل لی گئی ایک تصویر اپلوڈ کی اور حمزہ اور اپنے تعلق کو پلاٹونک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں شاید ہی پتہ تھا کہ وہ اپنےمستقبل کے شوہر اور زندگی کی محبت کے ساتھ کھڑی ہیں۔


یہ تصویر 2017 کی ہے جب نیمل خاور ویژول آرٹس کی طلبہ تھیں اور حمزہ عباسی اپنی پلاٹونک دوست سے ملاقات کے لیے گئے تھے ۔

دوسری جانب حمزہ عباسی نے بھی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےایک تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی لگائی۔

حمزہ اور نیمل گزشتہ ماہ سادہ مگر پر وقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

شادی کے بعد نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید