• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ولیمہ

حمزہ علی عباسی کے ولیمے کی تقریب


اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔


حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کے ولیمے کی تقریب اسلا م آباد میں واقع ’کریسٹل بال روم‘ (Crystal Ball Room) میں منعقد کی گئی، ولیمے کی تقریب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نےخصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر نامور شخصیات نے بھی حمزہ علی عباسی کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی جن میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ، گلوکار عاطف اسلم ، رائٹر واسع چوہدری شامل ہیں۔


اس کے علاوہ رشتے داروں اور انڈسٹری کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔


حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کی جوڑ ی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، اور کچھ مداحوں نے اِس نو بیاہتے جوڑے کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بہترین کپل (Couple) بھی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے اس موقع پر خُدا کا شکر ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلا م آباد میں ہوا تھا۔

تازہ ترین