• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نصاب متعارف کر ائے، ماہرین

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت کو سکول کی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نصاب متعارف کرانا چاہیے تا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ضلعی سطح پر بھی اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار میں ماہرین نے کیا۔ رانیہ سعید خان نے انٹرا گورنمنٹ نیشنل آف کلائمنٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ (1.5) ڈگری سینٹی گریڈ تبدیلی کے اثرات نظر آ رہے ہیں، اگر یہ موسم 2 ڈگری تک چلا گیا تو دنیا میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی ۔حکومت کو ابھی سےموسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران خالد،انجم راٹھور ، قاسم ترین، اقبال بدرالدین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین